۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی صاحب کی شریک حیات مرحومہ عندلیب فاطمہ صاحبہ کا میلبورن میں انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی صاحب کی شریک حیات مرحومہ عندلیب فاطمہ صاحبہ کا میلبورن میں انتقال ہو گیا ہے۔

پہلے ساس کا انتقال، پھر شفیق والد ظفر یاب صاحب کا سایۂ عطوفت سے محرومی اور اب شریک حیات کا داغ مفارفقت دے جانا، یقینا بہت مشکل ہے لیکن آپ نے بڑی سے بڑی مصیبت کو  انتہائي صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا۔

اس مصیبت کے موقع پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحومہ کی تمام تر منازل اخروی کو آسان فرمائے اور  جوار سیدۂ عالمین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عطا کرے۔

مزید دعا ہے کہ خداوند عالم آپ کو اور بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

مرحومہ کے انتقال پرملال پر ساری دنیا سے علمائے کرام کے اظہار تعزیت و تسلیت: 

ممولانا سید مسعود اختر رضوی قم  ایران 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاءہ وتسلیما لامرہ
برادر عزیز حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ابوالقاسم صاحب سلمہ اللہ
عندلیب بیٹی کے انتقال پرملال کی خبر بجلی بن کر دماغ پر گری، لگ ہی نہیں رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں معصوم چہرا اور گذشتہ مناظر آنکھوں کے سامنے گزر رہے ہیں،  بہت صدمہ ہوا۔ گو کہ آپ پر پڑنے والے غم کی نسبت تعزیت بہت چھوٹا لفظ ہے لیکن کوئي دوسرا لفظ تسلیت کے لیے نہیں ہے آپ پر جو غم کا پہاڑ ٹوٹا ہے، اس کا مداوا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ سال آپ کے لیے عام الحزن ثابت ہوا ہے، پہلے رخسار باجی کا انتقال پرملال، پھر شفیق والد ظفر یاب چچاکا سایہ سر سے اٹھ جانا اور اب شریک حیات کا داغ مفارفقت دے جانا۔ آپ نے بڑی سے بڑی مصیبت کو  انتہائي صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا ہے لہذا امید ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی کو بھی پورے صبر و تحمل سے برداشت کریں گے۔ خداوند عالم، معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحومہ کی تمام منزلیں آسان قرار دے اور  جوار معصومین عطا کرے۔ اور دعا ہے کہ خداوند عالم آپ کو اور بچوں کو مولانا درالحسن بھایی کو صبر جمیل عطا کرے۔ 
شریک غم
سید مسعود اختر رضوی

جناب سید حسن عباس، تہران

برادر عزیز حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ابوالقاسم صاحب دام ظلہ
انا للہ و انا الیہ راجعون
بھابھی کے انتقال پرملال کی خبر بجلی بن کر دماغ پر گری، ذہن یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہو رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ماضی کے مناظر مجسم ہو کر آنکھوں کے سامنے سے گزر رہے ہیں،  بہت زیادہ صدمہ ہوا۔ گو کہ آپ پر پڑنے والے غم کی نسبت تعزیت بہت چھوٹا اور حقیر لفظ ہے لیکن میں اپنے جذبات کے اظہار کے لیے کوئي دوسرا لفظ تلاش نہیں کر پا رہا ہوں۔ آپ پر جو غم پڑا ہے، اس کا مداوا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ سال حقیقی معنی میں آپ کے لیے عام الحزن ثابت ہوا ہے، پہلے خوشدامن صاحبہ کا انتقال پرملال، پھر شفیق والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا اور اب زندگي کی ہمسفر کا داغ مفارفقت دے جانا۔ آپ خود سبھی کے لیے ایک آئيڈیل ہیں اور آپ نے بڑی سے بڑی مصیبت کو بھی انتہائي صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا ہے لہذا امید ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی کو بھی پورے صبر و تحمل سے گزار لے جائيں گے۔ خداوند عالم، معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحومہ کی تمام منازل کو آسان قرار دے اور انھیں جوار معصومین عطا کرے۔ میں ایک بار پھر آپ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خداوند عالم آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ 
شریک غم
سید حسن عباس، تہران

مولانا سید اشھد حسین نقوی، ایڈیٹر رسا نیوز ایجنسی اردو

انا للہ و انا الیہ راجعون 
موت حق ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، خداوند متعال نے جس کی ھمنشینی سکون کا باعث قرار دیا تھا اج اسی کی موت سے محترم برادر علام حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالقاسم رضوی صاحب قبلہ امام جمعہ اسٹریلیا کے دل میں درد و اضطراب کا طوفان امنڈ پڑا ہے ھم اس موقع پر مولانا، ان کے بچوں اور دیگر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہیں کہ مرحومہ کو رحمت و مغفرت اور جوار آئمہ معصومین علیھم السلام نصیب فرمائے.  آمین 
سید اشھد حسین نقوی 
ایڈیٹر رسا نیوز ایجنسی اردو

جناب احتشام حسین اجمیر راجستھان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بھای افسوس صد افسوس نماز مغرب کے  بعد یہ اطلاع ملی گویا غم کا کوہ گراں گر پڑا ہو میرے محسن میرے بھای بہت دکھ ہوا مگر جان عزیز بارگاہ ایزدی میں سر تسلیم خم کرنا ہی بندہ مومن کی علامت ہے واقعا آپ نے پردیس میں رہ کر جو مشقتیں اور محنتیں کی وہ ناقابل فراموش ہیں خدا ان تمام کوششوں کاوشوں کا اجر ہماری مرحوم بہن کو عطا کریں عزیزم میں سمجھ سکتا ہوں عالم غربت میں ایکدم اچانک شریک حیات کا جدا ہونا ایسا ہے جیسے تار نفس کا جدا ہونا برادرم اپنا اور بچوں کا خیال رکھنا خدا آپ کوصبر جمیل عطاکریں اور ھماری مرحوم بہن کی مغفرت فرمایں اور جنت نعیم میں  جگہ مرحمت فرمائے بہن کا مکمل نام مع ولدیت کے تحریر فرمایں تاکہ ایصال ثواب کے مجلس وتلاوت کا انعقاد کر سکوں فقط والسلام 

خادم ملت احتشام حسین اجمیر راجستھان

مولانا سید زکی حسن صاحب ممبئی 

انا لله وانا اليه راجعون 
رضابقضائه و تسليما لامره .

بہت ہی غمناک اور اندوہناک خبر ہے ۔
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جن سے میں اظہار تاثرات کر سکوں ۔
بس رب کریم سے دعا ہی کا سہارا ہے ۔
خدا بحق سیدہ عالمیان ع مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان بالخصوص برادر عزیز و ارجمند مولانا ابوالقاسم صاحب کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین ۔
          ذکی، ممبئی ۔

مولانا فیروز حیدر بنارس

آہ انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت افسوس ھوا ھے  خبر انتقال سن کر
اللہ مرحومہ کو غریق رحمت کرے اور برادر بزرگ مولانا االسید ابوالقاسم صاحب قبلہ کو صبر عطا فرما ۓ بہت مشکل مرحلہ ھے اللہ تمام مشکلات ۔حلات مشکلات کے طفیل میں آسان فرماۓ آمین الھی آمین 
شریک غم ۔فیروز حیدر بنارس

مولانا طالب رضا قم ایران

انا للہ و انا الیہ راجعون

آہ! صد افسوس

برادر عزیز حجہ الاسلام والمسلمین عالی جناب سید ابوالقاسم صاحب قبلہ بھابی کے انتقال پر ملال کی خبر موصول ہویی دل کو بہت تکلیف ہویی۔

خدا کی بارگاہ میں مرحومہ مغفورہ کی بلندی درجات اور مغفرت  اور آپکے اور آپکے بچوں کیلیے صبر جمیل کیلیے دعا کرتے ہیں۔

خدایا ان پر اور انکی قبر پر اپنی رحمت نازل فرما۔ 

شریک غم‌: طالب رضا قم ایران

مولانا سید یونس حیدر رضوی (ماہل_آعظم گڑھ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاءہ وتسلیما لامرہ
آہ۔۔۔۔۔۔۔ وامصیبتا
اے رواں سال کرم ہوگا چلا جا جلدی
جانے اور کتنوں کے مرنے کی خبر اب دیگا

برادر بزرگ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم صاحب (مقیم آسٹریلیا) کی شریک حیات عندلیب فاطمہ صاحبہ کے انتقال پر ملال پر ہم تعزیت پیش کرتے ہیں،
پہلے ساس کا انتقال، پھر شفیق والد ظفر یاب صاحب کا سایۂ عطوفت سے محرومی اور اب شریک حیات کا داغ مفارفقت دے جانا، یقینا بہت مشکل ہے لیکن آپ نے بڑی سے بڑی مصیبت کو  انتہائي صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیا۔
 خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحومہ کی تمام تر منازل اخروی کو آسان فرمائے اور  جوار سیدۂ عالمین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عطا کرے۔
مزید دعا ہے کہ خداوند عالم آپ کو اور بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

شریک غم: 
سید یونس حیدر رضوی
(ماہل_آعظم گڑھ)

جناب محفوظ علی زنگی پوری

انا لله و انا اليه راجعون
(فاصبر صبرا جميلا) معارج ۵ ـ 
شریکہ حیات کی خبر ارتحال نے دل کو ملال کیا مدام مصیبتوں پر صبر کرنا مومن کا خاصہ ہے خدا آپکو اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحومہ کو جوار زہرا( س) عنایت کرے، انشاء... 
( شریک غم :
(محفوظ علی زنگی پوری)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .